?️
لاہور (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں – نئی تحصیلوں اور اضلاع کے لئے خصوصی کمیٹی کام کر رہی ہے – چاہتے ہیں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جائیں لیکن لوکل گورنمنٹ الیکشن کے باعث اعلان نہیں کیا جا سکتا –
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بل جلد پاس ہو گااور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو ں گے-حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرین کے سٹاپ کیلئے وزارت ریلوے سے بات کی جائیگی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیں -مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں – میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے، حل کریں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کبھی غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈی جی خان پریس کلب کی ہر ممکن بحالی کی کوشش کریں گے۔ صحافی کالونی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو اراضی کی پالیسی دینے کی ہدایت کی ہے۔ کوٹ چھٹہ میں پریس کلب کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے اربوں روپے کے 15 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا- سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کرکے 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے 3 پراجیکٹس کا افتتاح کیا- نواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح کر دیا گیا- دریائے سندھ کی دائیں سائیڈ پر حفاظتی بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے پل ڈاٹ چوک کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 19 کروڑ سے بننے والے شہر خاموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے 9 ارب روپے کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا-ان منصوبوں میں شامل ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا- کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت 133 کلومیٹر طویل سڑکیں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیں گی-


مشہور خبریں۔
آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت
جولائی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں
اگست
قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے
فروری
صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی
دسمبر
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے:یمنی عہدیدار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے
اگست
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل