پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان نے جاری بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے 5 اور سرگودھا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار اور ثنا اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سرگودھا میں آپریشن کے دوران ارشاد اللہ اور محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بم ، دھماکا خیز مواد ، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، جس کے دوران 18 ہزار 20 افراد کو چیک کرنے کے بعد 59 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، دہشت گرد گروپوں نے ملک بھر میں متعدد حملے کیے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جب سے حکومت کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

فروری میں کالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل تھا، اسی طرح پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)

سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 روز میں طلب

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر

اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے

لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے

امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 13 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے