🗓️
لاہور(سچ خبریں) کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراس مہم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔شہبازشریف کےآخری مالی سال اور موجودحکومت کےمالی سال کا موازنہ جاری کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے آخری سال میں قومی وسائل کا بےدریغ استعمال کیاگیا۔
شہباز شریف کے سال 2017-18 میں اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ تھے، عثمان بزدار کے دور میں سال 2020-21 میں اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ رہے، شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3 کروڑ روپے بچائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9 کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4 کروڑ 40 لاکھ خرچ کئے گئے۔شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے3 لاکھ 72 ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کا2 لاکھ 28 ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا۔
اسی طرح شہباز دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کےایندھن پر2 کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا گیا ہے۔
ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، عوام کے وسائل پر سب سے پہلا حق عوام کاہے نہ کہ اشرافیہ کا، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے، ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک پر صیہونیوں کا جھوٹا الزام بے نقاب
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:اے ایف پی نے خبر رساں ادارے غزہ کی پٹی کے
مئی
کیا غزہ میں صیہونی سیاسی لیڈروں کے طے کردہ اہداف پر عمل ہو سکتا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کی زبانی
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کی
دسمبر
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ
🗓️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے
جنوری
پاکستان بدترین فضائی معیار والے 5 ملکوں میں شامل، اسلام آباد اور پشاور میں عوام کی صحت کو خطرات
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بدترین فضائی معیار کے حامل 5 ممالک
دسمبر
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
🗓️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
دہشت گردوں کو شام سے یوکرائن بھیجنے کا مقصد
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے اپنے ایک بیان میں کہا
مارچ
افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان
جون
بلوچستان: پشین میں اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان
🗓️ 13 اپریل 2024 پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے
اپریل