پنجاب: بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کی تقسیم میں ’کوتاہی‘ پر محکمہ صحت کے 12 اہلکار معطل

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے مبینہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد کے بھائی سمیت ذیابیطس کےمتعدد مریضوں کی بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کی تیاری، فروخت اور تقسیم میں کوتاہی پر 12 افسران کو معطل کردیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور، قصور اور جھنگ ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو آنکھوں کے درد کے لیے ایواسٹن کے انجیکشن لگائے گئے لیکن ان کی وجہ سے انہیں شدید انفیکشن ہوا اور ان کی بینائی ختم ہوگئی۔

ذیابیطس کے جن مریضوں کو یہ دوا دی گئی ان میں جان لیوا بیماری، اینڈو فیتھلمائٹس، آنکھ کے اندرونی حصے کی سوزش پیدا ہوئی اور یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب ضلع قصور سے دوائی کے رد عمل کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹروں کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے یہ جاننے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دوا بہت سے ٹرسٹ ہسپتالوں، دیگر صحت کی سہولیات اور مقامی مارکیٹ میں فراہم کی گئی ہے۔

ایک روز قبل نگراں وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) ڈاکٹر ندیم جان نے پنجاب میں اپنے ہم منصب ڈاکٹر جمال ناصر کے ساتھ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے کہ آیا آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان دوا، کولڈ چین مینجمنٹ، نس بندی کے مسائل یا ڈاکٹر کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ انجیکشن بھی بازار سے واپس منگوا لیا گیا اور بعدازاں دو ہفتوں کے لیے اس پر پابندی لگا دی گئی۔

تازہ پیش رفت میں پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے لاہور، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان، قصور، بہاولنگر، خانیوال اور ملتان میں 12 ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور ڈرگ کنٹرولرز کو معطل کر دیا ہے۔

معطل کیے گئے اہلکاروں کو گریڈ 17، 18 اور 19 میں تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہیں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ صحت میں رپورٹ کریں۔

مشہور خبریں۔

زاہد حفیظ چوہدری کی  آسٹریلیا میں بطور  ہائی کمشنرتقرری

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی  وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی

افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں ہے: وزیر اعظم

🗓️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں

ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو

صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد

🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:آج ہم مقبوضہ فلسطین میں بہادرانہ کارروائیوں اور صیہونی حکومت کے

مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما

🗓️ 29 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

عصر حاضر کے انسانی مصائب میں سب سے بڑا کردار مغربی تہذیب کا ہے:شیخ الازہر

🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار سے ملاقات میں شیخ الازہر

نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے 16 مئی کو درخواست پر سماعت مقرر کردی

🗓️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

بیلجیئم نے تل ابیب کی مذمت کیوں کی ؟

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے