?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا، رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔
یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
?️ 11 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے
ستمبر
بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور
جنوری
صہیونی دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی
ستمبر
امریکہ میں کساد بازاری
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ایک بیان میں
جولائی
اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے
اگست
عالمی بینک کا نجکاری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او
اکتوبر
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
فرخ حبیب کی اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جولائی