پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کو اپنی کابینہ کا شاندار وزیر قرار دیتے ہوئے ان کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 دسمبر کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے خاموش رہنے کی ہدایت پر صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور دھمکی دی تھی کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے، جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ ’استعفیٰ دینے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟‘۔

18 دسمبر کو ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الٰہی نے خود واضح کیا تھا کہ حسنین بہادر دریشک نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جوکہ فوری طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

اپنے نئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے‘، ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ’رکن اسمبلی اپنی وزارت کو بہت بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سردار حسنین بہادر دریشک میرے لیے میرے بیٹے مونس الٰہی کی طرح ہیں‘۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف بولنے پر عمران خان، فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت پی ٹی آئی کی سرزنش کی تھی۔

بعدازاں دیگر پارٹی قیادت نے جنرل باجوہ کے خلاف بولنا بند کر دیا لیکن عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کے مٔوقف میں اب نرمی آگئی ہے، دونوں جماعتیں اب پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے اور اگلے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بحث کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ایوان کے تمام اراکین (پی ٹی آئی کے 177 اور مسلم لیگ ق کے 10 اراکین) سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا ہے، ان میں سے ہر ایک ووٹ اہم ہے، دونوں جماعتیں 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا معاملہ دیکھے جانے سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا

🗓️ 17 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے

امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے

رفح کراسنگ کے بارے میں صیہونی فوج کا دعوی

🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے

بلوچستان: مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکا‘، 52 افراد جاں بحق

🗓️ 29 ستمبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان، دیگر ملزمان بری

🗓️ 13 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی

پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات

🗓️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں

ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب

آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

🗓️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے