?️
لاہور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اورپی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دے دیا، تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مفاہمت کی بات کے بعد پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے، اتفاق کیا گیا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جبکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔
تاہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسے جاری رکھے جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی، بتایا گیا کہ عمران خان جلسے سے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش سے متعلق بتائیں گے ، جبکہ عمران خان نے جلد الیکشن کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی بھی شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی جلسے میں شرکاء سے خطاب کریں گے، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ مسلم لیگ ق کے کارکن بھی اس جلسے میں شریک ہوں گے۔
بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اس مقصد کے لیے صوبائی دارالحکومت کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میدان لگایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے لاہور میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ہی لاہور پہنچ گئے تھے، انتظامات دیکھنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ رات ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا، جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں، خواتین، فیملیز کے بیٹھنے اور داخلہ الگ دروازے سے ہوگا جب کہ مرد حضرات اور جنرل پبلک الگ راستے سے جلسہ گاہ داخل ہوں گے، جلسہ گاہ کے اندر عوام کو براہِ راست جلسہ دکھانے کے لیے بڑی سکرینز بھی نصب کر دی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جلسہ گاہ میں سٹیج بنا کر ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر 45 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم گراونڈ میں بھی بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد کے جلسہ گاہ میں آنے کا انتظام کیا گیا ہے، ٹینس کمپلیکس کے ساتھ 20 بیڈز پر مشتمل ایک ایمرجنسی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے، جلسے مین شرکت کے لیے گاڑیوں پر آنے والوں کے لیے پارکنگ کی سہولت لبرٹی گول چکر اور بوائز ہائی سکول گلبرگ کے پاس بنائی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار
دسمبر
شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے
جنوری
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 26 ستمبر 2022مظفرآباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات
ستمبر
الاقصیٰ طوفانی جنگ میں مزاحمت کے لیے سید حسن نصر اللہ کی ایک بڑا تحفہ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
نومبر
ابوظہبی کے ولی عہد اور تکایف کی ٹیلیفون کال میں دو طرفہ تعلقات کی طرف اشارہ
?️ 7 اپریل 2022 سچ خبریں: قزاقستان صدر قاسم جمرات تکایف اور متحدہ عرب امارات
اپریل
ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک
?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا
فروری
اردن اور امریکی وزرائے خارجہ نے قدس میں تاریخی جمود کو برقرار رکھنے پر زور دیا
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے امریکی ہم
اپریل
اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس
?️ 20 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت
اپریل