?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ اجلاس میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو جاری تحقیقات اور انکوائریوں سمیت قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ریکوری پر بریفنگ کے لیے طلب کرلیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نیب کو کرپٹ عناصر سے ریکوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی نے ایک سال کے دوران اس سے زیادہ ریکوری کرلی ہے جتنی نیب نے کئی برسوں میں کی ہے۔
کمیٹی اراکین نے نیب کی جاری تحقیقات اور انکوائریوں کا مکمل ریکارڈ اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران کرپشن کے کئی کیسز نیب کو بھیجے گئے لیکن اب تک کوئی بھی کیس اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ نیب ان لوگوں کو سہولتیں فراہم نہیں کر سکتا جنہوں نے عوام کے پیسوں کا غبن کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ہم چیئرمین نیب کو اجلاس میں شرکت اور کمیٹی کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے 19-2018 اور 20-2019 کے آڈٹ اعتراضات پر غور کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، نور عالم خان نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن سیف انجم کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کا اجلاس نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا، واضح رہے کہ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن نے تقریباً 4 ماہ قبل چارج سنبھالا ہے۔
آڈٹ اعتراضات پر بحث کرنے سے انکار کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر زور دیا کہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اُن وفاقی سیکرٹریز سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے خط لکھیں جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا اور یہ خط وزیراعظم کو بھجوائیں، نور عالم خان نے کہا کہ ایسے افسران کی تنخواہیں اور پنشن روک دی جانی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں 9 مئی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے متعلقہ حکام کو اُن شرپسندوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جنہوں نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔
نور عالم خان نے حکام سے سوال کیا کہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث عناصر کو کیوں رہا کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید ہدایت دی کہ معصوم لوگوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
کمیٹی نے سینیئر سیاستدان افضل چن کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اور اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ افضل چن ایک ریٹائرڈ سیاستدان ہیں، پولیس نے جس طرح ان کی توہین اور تذلیل کی وہ ناقابل قبول ہے۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات پر کب معافی مانگیں گے؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا
اگست
ہم کسی بھی اسرائیلی تصادم کے لیے تیار ہیں؛ صمود کے بین الاقوامی بیڑے کے رکن
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی غزہ کے عوام پر حملوں میں شدت
ستمبر
پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے جمہوریت
مارچ
نیب ترامیم کیس کے ذریعے قانون پر ’ریڈلائن‘ مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترمیم کے
فروری
اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں
جون
موریتانیا کا اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر شدید ردعمل
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:موریتانیا نے اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے
دسمبر
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
نواز شریف کو توشہ خانہ کے بعد ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت مل گئی
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے
اکتوبر