?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا تھا یوم بحریہ 2021 کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اوریادگاردن ہے، جوپاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے۔
آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غروربھی خاک میں ملا دیا تھا۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوزغازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کوبھارتی بندرگاہ میں مقید رکھا۔ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کرمشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیردفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اورخون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
زمین کا وہ حصہ جہاں بارش کو پہلی بار ریکارڈ کیا گیا
?️ 22 اگست 2021ناروے( سچ خبریں) گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند
اگست
شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک
دسمبر
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے
?️ 2 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ
مارچ
افغانستان میں روزانہ 20 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر Hsiao Wei Li نے
مئی
اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے
مئی
پاکستان کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش
اکتوبر
پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کا ایران-امریکہ مذاکرات پر اثر
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی ماہر روسی امور، احمد الحاج علی کا کہنا ہے
اگست
پنجاب میں نئے آبپاشی منصوبوں کی منظوری پر سندھ کا شدید تحفظات کا اظہار
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے
اکتوبر