?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق ایک آزمودہ، بااعتماد اور پائیدار شراکت داری کی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے امریکا کے نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، وزیراعلی نے اسٹیٹسن سینڈرز کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور قونصل جنرل کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات، توانائی تعاون، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹسن سینڈرز کی تعیناتی تب ہوئی جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، پاک امریکا تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ایک قابلِ اعتماد، مستحکم اور دور رس شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی رابطوں، تجارتی تعاون اور مشترکہ مفادات نے پاک امریکا پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کیا ہے، 2024ء میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند امر ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور قابلِ اعتماد اقتصادی پارٹنر ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی برادری دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کی ایک مضبوط کڑی ہے، اپریل 2025ء میں امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے بھی ملاقات کر چکی ہوں۔
مشہور خبریں۔
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب
اپریل
امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جولائی
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق
مئی
وزیرستان میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے
?️ 28 نومبر 2021خیبر پختونخوا (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
نومبر
یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج
مئی
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کے بارے میں متضاد خبریں
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:دمشق میں ایک باخبر ذریعے نے آج روس ڈیلی نیٹ ورک
فروری
وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود
ستمبر
کیا بائیڈن امریکی صدارت کے اہل ہیں؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے
فروری