🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں عوامی مراکز میں بم کی دھمکیوں کے بار بار پیغامات
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عوامی مقامات
مئی
ایرانی فتاح نے اسرائیل اور مغرب کو انگاروں پر لوٹا دیا:پاکستانی میڈیا
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جون
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
🗓️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
🗓️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
سعودی بادشاہ نے ایران اور محور مقاومت کے خلاف دعوے دہرائے
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات
دسمبر
نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید
🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا
اکتوبر
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد، دوسرے کیس میں گرفتاری پر انکوائری کا حکم
🗓️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک
مارچ
غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے
اکتوبر