?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا، 23 جولائی کو فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے لیکن ہم بار بار بھارت کی تیز رفتار جنگی تیاریوں کی جانب اشارہ کر چکے ہیں، پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سارک کا اجلاس جب بھی ہو گا پاکستان میں ہو گا، پاکستان اس کی میزبانی کرے گا، اس کے لیے ہم تیار ہیں، صرف ایک ملک اس اجلاس کے انعقاد میں رکاوٹ ہے اور وہ بھارت ہے، ہم عالمی برادری کی توجہ بھارت کی بڑھتی ملٹرائزیشن اور عسکری تیاریوں کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ایس سی او وزرائے دفاع کانفرنس کے دوران بھارتی مشیر قومی سلامتی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف انتہائی واضح ہے، ہمارے افغانستان سے باہمی تعلقات انتہائی اہم ہیں اور ہم مسلسل دہشت گردی کا معاملہ اپنے افغان دوستوں سے اٹھاتے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان تبت سمیت چین کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے، اور پاکستان کشمیری راہنما شبیر احمد شاہ کی دہلی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے ، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور ہم تبدیلیوں کو نوٹ کررہے ہیں، یہ افغانستان اور روس کے درمیان باہمی معاملہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اتراکھنڈ میں مزارات کی مسماری بھارت کی مسلم دشمنی کی عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے 246 قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستانی قیدیوں کی حفاظت کی جائے، 2008کے قونصل رسائی معاہدے کے تحت فہرستوں کاتبادلہ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی درخواست خارج کردی، عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ہماری فتح ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری میں 90 فیصد کم ہو کر 24 کروڑ ڈالر
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توازنِ ادائیگی کے بحران کی وجہ سے درآمدات پر
فروری
پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا
?️ 18 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19
جون
ادھورے سفر کے جھگڑے؛ نیتن یاہو کی پرواز پر فرانسیسیوں کا احتجاج
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے
اپریل
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
مارچ
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ماسکو میں
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر
دسمبر
بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف
?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان
دسمبر
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر
اپریل
ہم حماس سے مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں: صہیونی اہلکار
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اگرچہ بہت سے لوگ نیتن یاہو کو ان کے انتہائی
اگست