?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا ہے جبکہ پاکستان کے پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہے۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت بہت تہلکہ مچا ہوا ہے، بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین وہ دو ریاستیں ہیں جو پاکستان کی پالیسی میں شامل ہیں، پاکستان 2026 میں اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے، اس کے ذریعے کشمیر کاز کو پروموٹ کیا جائے گا، آج کے بھارت میں آر ایس ایس ایک سٹیٹ ہے جو فاشزم کی جماعت ہے، ہندوستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کا نظریہ ہندوتوا ہے۔
حریت رہنما الطاف احمد وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلی بار دنیا میں پیس میکر کے طور پر ابھرا ہے، حکومت کا فیصلہ سیاسی، عسکری اور بیوروکریسی کی مشاورت سے کیا گیا، عالمی سطح پر ملنے والے موقع کو کیش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کو عوام اور انٹلیکچول کلاس کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے، ذاتی ناپسند کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد کی سپورٹ ضروری ہے، پاکستان آج ٹیبل پر ہے مینیو میں نہیں۔
الطاف احمد وانی کا کہنا تھا کہ خطے میں سب سے بڑا اور اہم تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر ایشو ایک بار پھر عالمی لائم لائٹ میں آ رہا ہے، بھارت کشمیر پر بڑھتی عالمی توجہ سے پریشان نظر آ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
لکی مروت: مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکار شہید
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مردم
مارچ
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا
دسمبر
ٹرمپ انتظامیہ کی ونزوئلا پر سخت کارروائیاں خاندانی پابندیوں کے بعد تیل بردار جہاز بھی ضبط
?️ 12 دسمبر 2025 ٹرمپ انتظامیہ کی ونزوئلا پر سخت کارروائیاں خاندانی پابندیوں کے بعد
دسمبر
صیہونیوں کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی بارک راوید نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی
اکتوبر
فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 27 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے
مارچ
نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری سے
اکتوبر