?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا یہ اجرا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کیا گیا، وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے۔اور یہ کام پاکستان میں بڑے منصوبوں کے لئے ایک اہم کام سمجھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے گرین یورو بانڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ، گرین یورو بانڈ واپڈا کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے جاری کیا گیا ، یہ بانڈ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لئے جاری کئے گئے۔
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے، وزارت خزانہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، مہمند اور بھاشا ڈیم ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔
خیال رہے پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اپنے پہلے 50 کروڑ ڈالرز کے گرین یورو بانڈ کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے واپڈا یورو بانڈز میں بڑے پیمانے پر بولی موصول ہوئی ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ عالمی فنانس مارکیٹ میں گرین یورو بانڈ کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں کیونکہ اس کی مدد سے 500 ملین ڈالر کی ضرورت کے مقابلے میں تین ارب ڈالر کے لگ بھگ آفرز آئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی
ہم امریکہ کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے:چین
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا
دسمبر
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو شرمناک قرار دے دیا
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب
اپریل
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک
دسمبر
’ایکس نے مواد ہٹانے کی کئی حکومتی درخواستوں کو مسترد کیا‘
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیس میں ایڈیشنل
اکتوبر
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا
جنوری