🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے میزائلوں سے دو طیارے مار گرائے گئے، مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ساختہ طیارے کے مقابلے میں چینی لڑاکا طیارے کی کارکردگی کا امریکا میں بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، امریکا، تائیوان یا انڈو پیسفک خطے میں کسی ممکنہ تصادم میں چین کے ردعمل کا اندازہ لگانا چاہتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے 10 طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارہ استعمال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ترک شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کیوں کر رہا تھا؟
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سلجوک کچوکایا نامی ترک شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف
ستمبر
اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ
مارچ
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل
تل ابیب نے گیس پلیٹ فارم پر حزب اللہ کے حملے کی نقل تیار کی
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ
مئی
صیاد خدائی کے قتل کے اعترافی بیان کو بے نقاب کرنے پر تل ابیب امریکہ سے ناراض
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل
مئی
افغان بچوں کو سیاسی یرغمال نہیں بنانا چاہیے: یونیسف
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یونیسف کے حکام نے افغانستان کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے
فروری
صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو
ستمبر
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری