?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمدایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمد نوریجو اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔جنرل شبیر احمد نوریجو اتوار کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تہران کے لئے روانہ ہوئے۔
خیال رہے کہ وہ اپنے ایران دورہ پر اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو منشیات کے خلاف جدوجہد کی راہ کا علمبردار قرار دیا ہے جو اب تک منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی خاطر اپنے سیکڑوں جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری
برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف
مئی
شہباز شریف، مریم ، نوازشریف کے کیس کو طول دے رہے ہیں: شہزاد اکبر
?️ 19 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے
اکتوبر
صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی
اپریل
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل
عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب
اکتوبر
ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں
جولائی
عالمی ادارے کسی خاص ملک کی خدمت کے لیے نہیں ہیں: چین
?️ 8 جنوری 2026 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نگننگ نے امریکہ
جنوری