پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا

پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی جانب سے پاکستان کی موجودہ صورتحال میں مدد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، انھوں نے اسٹیٹ بینک میں3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے1.2ارب امریکی ڈالربھی دیں گے، دنیا کو اشیا کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔

دوسری جانب مشیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا، کل شام کو سعودی وزیر خزانہ نے فراخدلانہ اقدام کےبارےمیں آگاہ کیا، سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا تھا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔

مشہور خبریں۔

دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن

?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے

مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس

وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود

شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا

?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

ٹرمپ کی ایران پر پابندیاں ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں:عراق

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:عراقی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے

ٹرمپ کے حملوں کے خلاف انگلینڈ کی زیلنسکی کی مکمل حمایت 

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: لیبر پارٹی کے رہنما اور برطانوی وزیر اعظم Keir Starmer نے

ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ

?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک

شیخ رشید نے نواز شریف کے سامنے دو آپشن رکھ دئے

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے