?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان 40 بحری جہازوں پر مشتمل صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جس پر 44 ممالک کے 450 سے زائد انسانی ہمدردی کے کارکن سوار تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم ان تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ بے سہارا فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے‘، وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اس ’بربریت‘ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ’امن کو موقع دیا جانا چاہیے اور انسانی امداد ان ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے‘۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور غیر قانونی ناکہ بندی سے 20 لاکھ فلسطینی متاثر ہیں، انسانی امداد روکنا اسرائیل کی بطور قابض قوت ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلوٹیلا پر سوار تمام کارکنان اور رضا کاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
پاکستان نے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
مسرت عالم بٹ کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کی اپیل
?️ 14 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے
فروری
ایرانی میزائلوں کے سامنے ہمارا دفاعی نظام ناکارہ ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا
جون
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے
?️ 10 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر
اکتوبر
ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
ائیرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے کیا منع
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais نے اعلان کیا کہ FlyDubai
اکتوبر
حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ
نومبر
اسرائیل کے حساس مراکز مزاحمتی میزائلوں کے گھیرے میں
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صلاحیتوں اور اس کے موجودہ حالات کا جائزہ
اگست
غزہ کے حوالے سے دوہرے معیارات سے گریز کیا جائے: بریل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف برل نے
جون