?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہےکہ پاکستان سے زیادہ افغان امن عمل کی کسی نے سپورٹ نہیں کی، امریکی صدرکوپاکستان سے بات نہیں کرنی تونہ کرے، گڈ لک، یہاں کوئی انتظار نہیں کررہا۔ پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ ’افغانستان کے معاملے میں چیزیں اچھی نہیں ہیں، ہمیں موجودہ حالات پر بہت تشویش ہے، ہم آخری دن تک کوشش کرتے رہیں گے کہ صلح سے حل نکل آئے اور معاملہ خانہ جنگی کی طرف نہ جائے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں تو اخبار سے پتا چلا امریکا کب افغانستان سے جائیگا، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی امریکا کی تذلیل ہو لیکن پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئیگا کیونکہ پاکستان سے زیادہ افغان امن عمل کی کسی نے سپورٹ نہیں کی، ہم جو کچھ کرسکتے تھے کیا اب فیصلہ وہاں ہونا ہے‘۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ ’امریکا 20 سال رہنے کے بعد ایسے نہیں جانا چاہتا یہ امریکا کا بہت بڑا نقصان ہے، افغانستان میں استحکام ہر کوئی چاہتا ہے اور عمران خان شروع سے کہہ رہے ہیں کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں، یہ بات اسی وقت سوچ لیتے تو معاملات بہتر ہوجاتے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’آخری دن تک کوشش کریں گے کہ افغانستان میں معاملہ حل ہوجائے، جنہوں نے ٹھیکہ لیا تھا انہوں نے اب معاملہ کسی اور پر ڈال دیا، اب آگے بات کرتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے ہے یہ قابل قبول نہیں۔
امریکا کو دوطرفہ ڈائیلاگ کی بات کرنا چاہیے، کامرس ٹریڈ سمیت افغانستان پر بھی بات کرنی چاہیے، اگر سنجیدہ بات کرنا ہے کہ حل کیسے نکالنا ہے تو ہم دستیاب ہیں اور اگر اڈے وغیرہ لینے کی بات کرنا ہے تو جواب مل چکا ہے‘۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھاکہ ’بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں اور اس کے ڈوزیئر دنیا کو دیے گئے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے اس پر اب کتنے شواہد دیے جائیں گے، پاکستان کے شہری شہید ہوئے اور پاکستان میں اب بھی حملے ہورہے ہیں اس کے تانے بانے را سے ملتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر معاملہ آگے چلانا ہے اور پاکستان بھارت کی بات کرنی ہے تو 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کریں‘۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ
اکتوبر
ایک سنوار گیا ہے؛ سینکڑوں سنوار جنم لیں گے
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: سال 2011 میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور
جنوری
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی
۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز
?️ 11 اکتوبر 2025۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز
اکتوبر
سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
?️ 26 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا
اپریل
بلوچستان: ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 29 جون 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن
جون
امریکی کانگریس اراکین کا ترکی کو F-16 طیارے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں گیارہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن اراکین نے اس
اکتوبر
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا
مارچ