?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ ایس ایم ای پالیسی پر کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر دیا ہے۔پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور آسان شرائط کے بغیر ضمانت قرضے بھی دئیے جائیں گے۔
پاکستان میں ایک تخمینے کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کاروبار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں۔ملک میں 35ہزار بڑی صنعتوں کی تعداد ہے۔لارج اسکیل صرف پاکستان 5 فیصد ماندہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ہیں۔بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت موجود ہیں۔
جس کی وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں۔کاروبار شروع ہونے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ہم نے بغیر انسپکٹر کے انسپکشن کی ہے اور اب انسپکڑ ایسے نہیں جائے گا۔اس حوالے سے پورٹل بنایا گیا ہے جس سے رشوت کا خاتمہ ہو گا۔
خسرو بختیار نے بتایاکہ 30 ہزار نئے کاروباروں کو ایک کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرضہ دیا جائے گا۔اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو 40 فیصد حکومت اور کمرشل بینک برداشت کریں گے۔ایس ایم ای کے لیے 4 ہزار 200 ایکڑ اراضی وفاق، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختص کی گئی۔حکومتی ٹھیکوں کے اندر بھی ایس ایم ایز کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔ایم ایم ایز کے شعبے میں خواتین کے لیے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔سمیڈا کے تحت 30 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا۔80کروڑ تک انڈسٹری کو ایس ایم ایز پالیسی مراعات حاصل ہوں گی۔بزنس پلان کمرشل بینک دیں گے۔کمرشل بینک 9 فیصد شرح سود پر ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
جون
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی
اپریل
عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں
اگست
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
امریکہ دوسروں کی قیمت پر چیلنجز کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: پوٹن
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ مغربی
اپریل
صیہونی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک
جولائی
میں پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں : عمران خان
?️ 19 مارچ 2021مالاکنڈ (سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب
مارچ
وزیراعلیٰ پنجاب سے نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات، اقدامات پر بریفنگ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار
ستمبر