?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک وجہ خطے میں سیاسی حالات میں تبدیلی بھی ہے، تاہم مجموعی تجارتی خسارہ بڑھتی ہوئی درآمدات، خاص طور پر چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے مزید بڑھ گیا۔
پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جب کہ اسی دوران چین سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسی نوعیت کے رجحانات بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت میں بھی دیکھنے میں آئے، جس سے دو طرفہ تجارتی توازن مزید بگڑ گیا۔
مالی سال 2024 میں پاکستان کا اِن 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 9 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جو مالی سال 2023 کے 6 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2024 تا مئی 2025 کے دوران خطے کو برآمدات میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، جو 4 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔
اس کے برعکس، درآمدات 22.52 فیصد کے اضافے سے 12 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
تفصیلی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران چین سے درآمدات 22.59 فیصد اضافے سے 12 ارب 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2024 میں بھی چین سے درآمدات 39.78 فیصد اضافے سے 9 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئی تھیں۔
پاکستان کی علاقائی درآمدات میں سب سے بڑا حصہ چین کا ہے، جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کا نمبر آتا ہے۔
تاہم، چین کو برآمدات میں 11.18 فیصد کمی دیکھی گئی، جو مالی سال 2025 کے 11 ماہ میں 2 ارب 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران بھارت سے درآمدات 11.82 فیصد اضافے سے 1 ارب 89 کروڑ 7 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 11 کروڑ 42 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2024 میں یہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہو گئی تھیں۔
دوسری جانب، بھارت کو برآمدات انتہائی معمولی رہیں، جو مالی سال 2025 کے 11 ماہ میں صرف 51 لاکھ ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 2024 میں یہ 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تھیں۔
مالی سال 2024 میں بھارت کو پاکستان کی برآمدات 3 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار ڈالر تھیں، جو ایک سال پہلے کے 32 لاکھ 90 ہزار ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ تھا۔
افغانستان کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جو 41.39 فیصد بڑھ کر 51 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے 72 کروڑ 34 لاکھ 40 ہزار ڈالر ہو گئیں، جبکہ افغانستان سے درآمدات بھی 142 فیصد اضافے کے ساتھ 1 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران افغانستان کو پاکستان کی سب سے بڑی برآمد چینی رہی، جس میں صرف چار ماہ کے دوران 7 لاکھ ٹن سے زیادہ چینی برآمد کی گئی۔
بنگلہ دیش کو برآمدات 21.45 فیصد اضافے سے 59 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 72 کروڑ 83 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہو گئیں، جبکہ وہاں سے درآمدات 41.95 فیصد بڑھ کر 5 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے 7 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ تجارتی اضافہ ڈھاکا میں سیاسی کشیدگی کے بعد چاول کی برآمدات کی بحالی کے باعث ہوا۔
دوسری جانب، سری لنکا کو برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جو 3.02 فیصد کم ہو کر 36 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے 35 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس کمی کی وجہ سری لنکا میں جاری معاشی کساد بازاری بتائی گئی۔ وہاں سے درآمدات 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر برقرار رہیں۔


مشہور خبریں۔
معاشی استحکام کی جانب پیش رفت، حکومت نجکاری و بینکاری نظام میں مزید بہتری لارہی ہے، وزیر خزانہ
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
قومی اسمبلی کی کارروائیاں قانون کی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتیں:حکومت
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن
مارچ
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں ،بارشوں
اگست
Garuda operates larger planes for Jakarta-Palembang route
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
غزہ جنگ کے بڑھتے اخراجات اور غیر یقینی نتائج؛صیہونی ماہرین کا انتباہ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی اور عسکری ماہرین نے تل ابیب کو خبردار کیا
نومبر
صیہونی جلیوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کے ایک مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
اپریل
ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا
?️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا
دسمبر
پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد﴿سچ خبریں﴾ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں
فروری