?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین کامیاب رہا، خطے کے امن او ترقی کیلئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا گیا، دونوں ممالک نے اپنی آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پہلی بار چین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی
?️ 6 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس کے تحت
مئی
اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ ؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ
اگست
حکومت سے کیسے بات ہوگی؟عمر ایوب کا بیان
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا
جولائی
یمنیوں کو شکست دینا کیوں مشکل ہے؟ عبرانی میڈیا
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: یدعیوت احارونوت کی رپورٹ کے مطابق آج بین گوریون ایئرپورٹ کو
مئی
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری
وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ
نومبر
ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب
نومبر