?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نگران وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تیمر گرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، جماعت اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی، حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوام عالم میں آواز اٹھائے۔
گران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 1800سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں خاندانی نسل کشی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں کئی فلسطینی
مئی
بلوچستان: بی این پی مینگل کا کل دھرنے کے مقام پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان
?️ 13 اپریل 2025 کوئٹہ: (سچ خبریں) بی این پی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات
اپریل
طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل
مئی
ہم یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام رہے؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ویب سائٹ Aurora Israel نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی
مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار پر کارگل اور لہہ میں ہڑتال
?️ 6 مارچ 2024لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر