🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک کے معاشی معاملات کے ذمےداران نے ایک بار پھر یقین دہانیاں کرائی ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی جانب نہیں جا رہا، روپیہ جلد مستحکم ہوگا جب کہ ملک کے پاس ایک ماہ سے زیادہ کے لیے پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا گیا کہ اگلے ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بے لگام قیمتوں میں کمی آئے گی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس کو بتایا کہ ‘ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اگلے ماہ تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہو جائے گا’۔
وزیر اعظم شہباز شریف جو ان دنوں آج بروز جمعہ ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بظاہر قریبی نگرانی کے لیے لاہور میں موجود ہیں، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈور پالیسی کی منظوری سمیت کچھ دیگر اہم فیصلے بھی کیے۔
وفاقی کابینہ نے ترکی کے ساتھ سامان کی تجارت کے معاہدے کی بھی منظوری دی، یہ معاہدہ پاکستان کے لیے 261 ٹیرف لائنوں میں سہولت فراہم کرے گا اور 123 اشیا کی زیرو ریٹنگ کر دے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان بھی ترکی کو 130 ٹیرف لائنوں، زراعت، کیمیکل، چمڑے، پلاسٹک، ربڑ، انجینئرنگ اور اسٹیل کی صنعتوں جیسے شعبوں میں سہولت اور نرمی فراہم کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے سے دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر تک اضافے کی توقع ہے۔
ادھر کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے روپیہ پر دباؤ بھی کم ہوگا، اس کے اثرات اگلے ماہ سے پڑیں گے جبکہ اگلے دوماہ کے لیے ڈیزل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے،17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے اور اب آہستہ آہستہ کنٹرول میں آگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے کی درآمدات پچھلے سال اور پچھلے مہینے کے مقابلے میں کم ہیں، ڈالر میں دباؤ کی وجہ سیاسی کشیدگی ہے لیکن جیسے ہی اعلان ہوا کہ وفاقی حکومت جاری رہے گی تو مارکیٹ میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے 7.5 ارب ڈالر کی تاریخی زیادہ درآمدات ہوئی تھیں، میں 3.7 ارب توانائی اور 3.7 ارب دیگر اشیا تھیں، اس کی ادائیگوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بہت قدغنیں لگائی ہیں، اس کی وجہ سے بہت کم ایل سیز کھلی ہیں، اسی لیے اگلے مہینے بھی درآمدات کم ہوں گی اور پچھلے مہینے قدغنیں لگائی تھی تو اس مہینے درآمدات کم ہوئی ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ 2 ارب لیٹر سے زیادہ ڈیزل ملک میں موجود ہے اور یہ 60 دنوں کے لیے لہٰذا ڈیزل درآمد کرنے کی کم سے کم ضرورت ہے، فرنس آئل بھی پورےسیزن کے لیے موجود ہے اور مزید فرنس آئل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹرگیسولین کی طلب میں کم ہوئی ہے، موٹر گیسولین، فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد میں خاطر خوا کمی آئی ہے اور اس کی وجہ سے روپے پر دباؤ کم ہوگا اور اس کے اثرات اگلے ہفتے اور اگلے مہینے سے نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بینکوں میں ڈالر کی طلب ہے اور ڈالر کی سپلائی سے کم ہوگی اور یہ چیزیں حکومت کے کنٹرول میں ہے، ایکسچینج ریٹ کے علاوہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے۔
مفتاح اسمٰعیل نے ایک سوال پر کہا کہ ہم اگلے ہفتے کے اندر اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر نامزد کریں گے اور آج ہی اسٹیٹ بینک کے بورڈ کے نام بھی جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈالر کو قید نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ڈبلیو ٹی او اور سب سے اہم آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی معاہدوں میں ہیں، ڈالر کی ٹریڈنگ ہورہی ہے لیکن ہم دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ٹھیک کھڑے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اربعین واک میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا:عراقی فوج
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا
ستمبر
کشمیری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں
🗓️ 8 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی نگرانی
جنوری
روس نے سلامتی کونسل میں مغربی ممالک سے کیا کہا؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کی شام اعلان کیا
جولائی
شام میں امداد کے تاخیر سے آمد پر حیران ہوں: امیر قطر
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج ترقی یافتہ
مارچ
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
🗓️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون پر امارات کے صدر کا عجیب و غریب جواز
🗓️ 5 اپریل 2023امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اپریل
پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید
🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت
جون