?️
کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!


مشہور خبریں۔
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
اردنی حکام کیوں صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کی موجودہ حکومت کا اہم مقصد صیہونی حکومت کے
اپریل
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ پر شدید حملہ
?️ 14 فروری 2026 ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے
فروری
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر
مئی
امریکہ انسانیت کا گٹر بنتا جا رہا ہے؛ ٹرمپ کے ہاتھوں ایک بار پھر تارکین وطن کی توہین
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں اپنی صدارت کے دوران امیگریشن
ستمبر
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون