?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 4 جون تک پاکستان میں ویکسین کے لگ بھگ 80 لاکھ خوراکوں کا انتظام کیا جا چکا ہے، ہم نے آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، پرتگال اور بیلجیئم جیسے 165 ممالک سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں انہوں نے بتایا کہ 4 جون تک تقریباً 22 لاکھ افراد کو مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ 37 لاکھ افراد کو اس ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔
فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا وائرس تیسری لہر کی شدت آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے، مثبت کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے اور یہ شرح اب چار فیصد سے بھی کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی لاک ڈاون اور ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں ویکسین لگانے سے بیماری کے پھیلاؤ پر اثر پڑا ہے اور اس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت سندھ دباؤ کا شکار ہے، جیسا کہ ہم نے توقع کی تھی، سندھ میں تیسری لہر باقی ملک کی نسبت تھوڑی دیر بعد شروع ہوئی، سندھ میں مثبت کیسز کا تناسب چھ اور سات فیصد کے درمیان رہا ہے۔
مکمل طور پر ویکسینیشن پر انحصار نہیں کیا جاسکتا، معاون خصوصی
احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکتر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم تعاون پر تمام شہریوں کے مشکور ہیں لیکن کووڈ-19 کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، ہم باقاعدگی کے ساتھ وفاقی اکائیوں کے تمام شعبوں میں تعمیل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کو شدید تشویش ہے اور انہوں نے تمام صنعتوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی شرح 46فیصد ہے، یہ اوسط تمام صوبوں اور شعبوں میں ہے، شعبہ جات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو نقل و حمل 40فیصد، کاروبار 40.2فیصد، صنعت 38فیصد، مساجد اور امام بارگاہوں میں 41فیصد، ہوائی اڈوں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں 50فیصد، عوامی مقامات پر 42فیصد اور ہسپتالوں میں 70فیصد ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہم نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اتنے لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی کہ ہم ویکسینیشن پر مکمل طور پر انحصار کر سکیں، تمام خطوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد بہت اہم ہے۔
گزشتہ ہفتے ملک میں آنے والی فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
معاون خصوصی کے مطابق این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابھی فائزر ویکسین کی مھدود تعداد ہونے کی وجہ سے حج یا ملازمت/ تعلیم کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو فائزر ویکسین پلائی جائے گی کیونکہ وہاں دیگر ویکسین قبول نہیں کی جاتی اور مسافروں پر لازم ہے کہ وہ ملک میں داخلے پر ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے خریدی گئی 10 لاکھ سائنوفرام خوراکیں بھی آچکی ہیں، اب تک پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ خوراکیں آ چکی ہیں اور حکومت نے تقریباً 76فیصد خریدی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی استعمال کے سائنو ویک ویکسین کے استعمال کی اجازت دیے جانے کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان 9 مئی سے سائنوویک کا انتظام کر رہا ہے اور ہمیں اس ویکسین کی حفاظت اور افادیت پر مکمل اعتماد ہے۔


مشہور خبریں۔
2022 فلسطینیوں کے لیے سب سے خونی سال
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: 2022 فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور صہیونیوں
جنوری
پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد
دسمبر
6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام
اپریل
الاقصیٰ طوفان کے آئینے میں مزاحمت کا محور
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے میں مزاحمت کا محور اپنی ابتدا سے فلسطین کے
ستمبر
امریکی رکن کانگریس نے فلسطین پر جاری حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا
?️ 13 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر
مئی
فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
اکتوبر
یورپ کا ہدف پیوٹن ٹرمپ ملاقات سے قبل امن کی کوششوں کو متاثر کرنا ہے: ماسکو
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی محکمہ خارجہ کے ترجمان ماریا زخارووا نے زور دے
اکتوبر
تل ابیب نے غزہ کے ہسپتال میں اپنے جرائم سے کیا انکار
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے ایک اسپتال میں اپنے
دسمبر