پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی معصوم فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ‘مقدس مہینے رمضان کے دوران ایک اور وحشیانہ کارروائی کی گئی، جس سے فلسطینیوں کی بنیادی آزادی پر رکاوٹیں ڈالی گئی اور مسجد اقصیٰ کے اندر اور باہر حملے کیے گئے’۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے اندھا دھند طاقت کے استعمال سے اموات ہوئیں اورکئی افراد زخمی ہوئے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘تمام انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے’۔ ترجمان نے کہا کہ ‘پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین کے شہریوں پر طاقت کے اندھادھند استعمال کو روکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘خطے میں پائیدار امن کی واحد ضمانت عالمی سطح پر متفقہ لائحہ عمل کی بنیاد پر ، 1967 سے پہلے والی سرحد اور القدس شریف کے دارالحکومت کی حامل ایک قابل عمل، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطین کا قیام ہے’۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے 27ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور اسی کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے فلسطینیوں پر جو ظلم کیا ہے اس پر کام کریں پھر اسلاموفوبیا پر مشترکہ کوششیں کریں۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں سے اب تک 9 بچوں سے 25 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیںفلسطینی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 125 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔شمالی غزہ میں نامعلوم مقام پر ہوئے ایک دھماکے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سندھ: ٹریفک حادثہ، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 8 زخمی

?️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے

صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر

عراق میں امریکہ کی غلطیوں نے یوکرین کی جنگ پر کیسے سایہ ڈالا ہے؟

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:چند ماہ قبل سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی عراق

ایلن مسک کے 5 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: برازیل کی سپریم کورٹ نے ، ایکس اور اسٹار لنکس

امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے امور ایران کو کیوں برطرف کیا گیا؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے دو سینئر نمائندوں کا

مغربی کنارے میں انقلاب کی آگ قابضین کو نکال باہر کرنے کے سوا نہیں بجھے گی: حماس

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے

صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف کا ایک عرب ملک کے دورہ کا ارادہ

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ ترین فوجی اہلکار کے بحرین

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے