پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک تازہ معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس سے آنے والا پہلا کارگو مئی میں کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان روس سے ریفائن فیول نہیں بلکہ صرف خام تیل خریدے گا، اگر لین دین کا پہلا مرحلہ باآسانی طے ہوجاتا ہے تو توقع ہے کہ روس سے آنے والی یہ درآمدات یومیہ ایک لاکھ بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ’ہم نے آرڈر دے دیا ہے، ہم پہلے ہی اسے آرڈر دے چکے ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ ہمیں ریفائنڈ تیل نہیں بلکہ صرف خام تیل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ’پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)‘ روسی خام تیل کو ریفائن کرے گی، دیگر ریفائنریوں کو ٹرائل رن کے بعد شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے جنوری میں ایک وفد کی قیادت میں اس معاہدے پر بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو روسی تیل کی برآمد مارچ کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ پاکستان رعایتی نرخوں پر روس سے تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت بھی روس سے تیل خرید رہا ہے لہذا پاکستان کو بھی اس موقع سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

بعدازاں مصدق ملک تیل اور گیس کی سپلائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کے لیے ماسکو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی رعایتی نرخوں پر خریداری کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان‘ انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا

?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا

UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی

صلیبی جنگیں اور جدید امریکی جنگیں؛ ایک ہی سکے کے دو رخ  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صلیبی جنگوں کا جدید امریکی جنگوں سے موازنہ محض ایک

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ

ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے

یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے

ہم نے دوسرے ممالک میں بہت مداخلت کی:امریکی سابق عہدہ دار کا اعتراف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب جان بولٹن نے متعدد انکشافات

ناسا نے سب سے  خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی

?️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے