?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا، فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور تجزیے پر روشنی ڈالی۔ سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کیا،پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنیات،قدرتی وسائل سمیت بے شمار مواقعوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے مشترکہ خوشحالی کیلئے عالمی شراکت داروں کو ان شعبوں میں تعاون کی دعوت دی۔
فیلڈ مارشل نے علاقائی اورعالمی تنازعات پر پاکستان کے متوازن نقطہ نظر کی تفصیل سے وضاحت کی، سید عاصم منیر نے بات چیت، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی سے روانہ
?️ 2 جولائی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) سائنسی میدان میں کویت نے اہم کامیابی حاصل کرتے
جولائی
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی
نومبر
سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے
جون
ہیبرون پر صیہونی حملہ؛ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں
جنوری
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
?️ 25 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں
مارچ
صیہونیوں نے اب تک غزہ کے کتنے اسکولوں پر بمباری کی ہے؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکرiٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکومت
فروری
غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دفتر سے جاری بیان
جون