پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جنگ بندی غیر مؤثر قرار دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جنگ بندی غیر مؤثر قرار دیدی۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق افغانستان کے ساتھ موجودہ جنگ بندی قائم نہیں رہی، یہ جنگ بندی روایتی طور پر دو لڑائی میں مصروف ممالک کے درمیان نافذ نہیں کی گئی تھی بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں حملے نہ کریں لیکن اس جنگ بندی کے بعد بھی بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ حملے ہوئے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ جنگ بندی مؤثر نہیں رہی، پاکستان کی فوجی تیاری مضبوط ہے اور جو بھی سیکیورٹی چیلنجز آئیں گے انہیں سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں دہشتگرد حملے کے بعد طالبان حکومت نے کچھ عناصر پر الزام لگایا ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر افغان سرزمین پر موجود ہیں اور چونکہ طالبان دعویٰ کرتے ہیں کہ اِن کے پاس پورے ملک پر کنٹرول ہے اس لیے انہیں ان عناصر پر قابو پانا چاہیئے جب کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں، یہ دعویٰ افسانوی ہے اور افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردی کے مسئلے کو پاکستان کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔

ترجمان فارن آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر بھی مل کر کارروائی کی جا رہی ہے، اس طرح کے مشترکہ اقدامات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹرز ٹریٹی کے تحت ڈیٹا شیئرنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے، بھارتی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنگ میں یوکرینی فوج کی حالت،وائٹ ہاؤس کیا کہتا ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے

عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ

نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:اس کارروائی سے نیتن یاہو نے ظاہر کیا کہ وہ ہمارے

یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ

افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات روکنے کے لیے دباؤ

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب اقوام متحدہ کے حکام پر یمن میں انسانی حقوق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے