?️
پشاور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت باب دوستی کو آج سے دو طرفہ پیدل آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی کورونا ایس اوپیز کے تحت واپس آسکتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس افغانستان جاسکتے ہیں ، باب دوستی سے دوطرفہ پیدل آمدورفت نئے احکامات تک معطل رہےگی جب کہ پاک افغان دوطرفہ ٹریڈبحال رہے گی افغانستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے پر پاکستان نے پاک افغان بارڈرپرنئی سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔
خیال رہے اس سے پہلے بھی کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کر دی تھی ، این سی او سی نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردی گئی ، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ، این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا
جائزےکامقصدزمینی راستے سے آمد و رفت اوربارڈرپرکوروناپروٹوکول کویقینی بناناہے ، نظرثانی پالیسی کااطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا ، نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو ، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا ، پاکستان اورافغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی ، افغانستان اور ایران کے شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی ، افغانستان اورایران سےطبی بنیادوں پر آنے والوں کو بھی اجازت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین اوڈیسا میں اشتعال انگیز کارروائی کی تیاری میں
?️ 12 اپریل 2022یسچ خبریں: وکرین کی جانب سے ماریوپول شہر میں کیمیائی حملے پر بلیک
اپریل
بیروت دھماکے کی تباہی کے 5 سال بعد؛ ایک زخم جو کبھی بھر نہیں سکا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: 5 سال گزر جانے کے بعد بھی بیروت بندرگاہ کے خوفناک
اگست
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری
کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری
?️ 30 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
ستمبر
اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم
دسمبر
صیہونی سیکورٹی عہدیداروں کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کا سیکورٹی اجلاس اس حکومت کے وزیر اعظم
جولائی
کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو
مارچ
امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری