?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر سے نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک نوبت آگئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری اب تنقید کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن نریندر مودی کی ناکامیوں کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا مقام بنا سکے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے، پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہیں اور عالمی فورم پر جمع بھی کرائے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آئی آر جی سی کی جاسوسی مخالف کارروائی سے انگلینڈ تباہ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جیمز کلیورلی نے حالیہ مہینوں میں
دسمبر
کیا یورپ بحرانوں کی دلدل سے نکل پائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال سے یوکرین کے بحران سے متاثر سبز براعظم
جنوری
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے
نومبر
غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام
مئی
طالبان اور داعش کے درمیان فرق
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:طالبان اور داعش کے درمیان بنیادی فرق نظریاتی ہے، طالبان نے
فروری
چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری، غیر مناسب ہے، وزیر قانون
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
ستمبر
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا
جنوری