پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر سے نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک نوبت آگئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری اب تنقید کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن نریندر مودی کی ناکامیوں کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا مقام بنا سکے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے، پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہیں اور عالمی فورم پر جمع بھی کرائے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے  بری خبر  ہے جس سے

وزیر اعظم نے آئندہ 5 برس کیلئے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے، عطا تارڑ

?️ 31 مارچ 2024لاہور : (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا

پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک

فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری مباحثوں میں شرکت کیوں نہیں کی

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شام مقامی

دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور

افغانی طالبان کے الٹے دن

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ

ایران جنگ کے باعث عالمی معیشت شدید خطرے میں؛ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا انتباہ

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے