🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگا کر مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سرگئی ایلینک نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی تعمیری اور بے تکلفانہ انداز میں ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے تعاون کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی مسائل پر نظریات کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیلاروسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعاون پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور مسلم دنیا میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا بیلاروس کی حکومت کی مستقل پالیسی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خواہش کو دونوں ممالک کی قیادت نے مزید پروان چڑھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر اپنا امیج بڑھانے پر حکومت پاکستان کی بھی تعریف کی۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس مختلف دباؤ کے باوجود اپنی خودمختاری اور خارجہ پالیسی کی آزادی کا دفاع کررہا ہے اور خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کا مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اور عالمی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کی یہ خواہش ہے کہ وہ باہمی طور پر مفید تعلقات کو استوار کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگا کر مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی فورم پر بیلاروس کی حمایت پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات استوار کر کے بیلاروس کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے بیلاروس کے ہم منصب سے نتیجہ خیز اور تعمیری ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک۔بیلاروس تعلقات کے لیے ہمارے طویل المدتی اہداف میں اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا، سائنسی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کرنا شامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی طور پر ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اچھے تعلقات کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا ایک اہم نتیجہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا جس سے اعلیٰ سطح کے دوروں کو فروغ ملے گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ
🗓️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت
دسمبر
یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ
🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب
جون
سوڈان کی حالیہ خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو رہا ہے؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین
جولائی
چین کی جانب سے پیلوسی کے ممکنہ دورہ پر فوجی اقدامات کا امکان
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے تبصرہ نگار ہو شیجن نے
اگست
ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی
اگست
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً
نومبر