?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سپیکرنے وفد کو قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا، اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو بھی اس تشویش ناک صورتحال سے آگاہی دی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید ترین اسلحہ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہو گا، پاکستان نے پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، قوم اور سکیورٹی فورسزنے اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتا پاکستان میں آکر چلتا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، اس وقت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں بھی صف اول میں شامل ہے، 2022ء میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا لیکن اپوزیشن کی بڑی جماعت حکومت کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتی ہے، اپوزیشن قائد حزب اختلاف، چیئرمین پی اے سی، قائمہ کمیٹی سربراہی پر بھی بیٹھی ہے، اپوزیشن نے صرف پوائنٹ سکورنگ کی، ایک بار بھی عوامی اور ملکی مسائل پر بات نہیں کی، حالاں کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلایا، اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا، پروڈکشن آرڈرز پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور
اکتوبر
پاکستان کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون اور وزیر خارجہ محمد اسحاق
نومبر
افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش
جولائی
عبرانی میڈیا: غزہ نے مغرب میں بہت سے نوجوانوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
جون
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ جنگ نے اس کی معیشت کو کس
نومبر
بانی پی ٹی آئی کا حکومت اور فوج کو پیغام
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیر ملکی
اگست
اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر
نومبر