پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ ‏تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائندہ جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ‏عمران خان نے نمائندوں  اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‏سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

 دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ ملک کےاُفق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔

جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اللہ کرے اسکی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کردیں اور یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے۔فیصل جاوید خان نے لکھا کہ آج ایک قوم بن رہی ہے،  آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔جس میں ملک بھر سے 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ صبح سویرے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے

اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،

امریکی کانگریس بھی مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے۔ عظمی بخاری

?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی

اسرائیل کا غزہ پر نیا منصوبہ 

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عاموس گلعاد، اسرائیلی ریزرو فورسز کے جنرل، نے تسلیم کیا ہے

غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے

چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ

اسرائیلی میڈیا: دنیا ہمارے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حکومت کی کابینہ فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے اور غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے