?️
لاہور/ اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ سے کورونا نے شدت اختیار کر لی ہے، لاہور میں42 اور اسلام آباد میں 36 کیس سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے، پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 212 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اومیکرون کے کیسز کی کل تعداد 219 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران پنجاب میں کوروناکےباعث کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 360 کیس سامنے آئے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 177 اومی کرون کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے
?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع
ستمبر
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن کے پہلو میں خنجر ہیں: توکل کرمان
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: اخوان المسلمون کی ایک شاخ، اور 2011 کے نوبل امن
اپریل
نواز شریف کی رپورٹس پرپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے
?️ 21 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
جنوری
صہیونی میڈیا: دردناک نتائج سے بچنے کے لیے ایران کے ساتھ جنگ بند کرو
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ہفتے کی شب ایران کے میزائل جواب کے نتیجے میں
جون
ٹرمپ کا ونزوئلا میں طاقت کا مظاہرہ
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:معروف ونزوئلین تجزیہ کار دیهگو سِکورا امریکہ کی جانب سے ونزوئلا
اکتوبر
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
سوڈان کی سیاسی صورتحال؛ ماضی، حال، مستقبل کے منظرنامے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم
نومبر
قطر کا نیتن یاہو کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کی
مئی