?️
لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان میں بھی تیزی اختیار کر لی ہے ،پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جس کے باعث ایک دن مزید 900 کے قریب کیسز سامنے آ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کیے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار950 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد پر پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اومی کرون کے پھیلاو سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔
این سی اوسی نے خبردار کیا کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلیے ویکسین لازمی لگوائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔
این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات
اکتوبر
شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین
فروری
موساد کے سربراہ کی خفیہ معلومات فاش
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک ایرانی ہیکر گروپ نے
مارچ
قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی،سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
?️ 28 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے
اپریل
ملک بھر ریکارڈ توڑ ویکسین لگائی گئی:اسد عمر
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر
اپریل
نیتن یاہو "شباک” کی سربراہی کے لیے کس کا انتخاب کریں گے؟
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار
مئی
میں مخالفین سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی
نومبر
پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا
دسمبر