?️
گلاسگو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں 100سے زائدممالک کا میتھیں گروپ معاہدہ ہوا جس میں پاکستان میتھیں معاہدہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا، میتھین معاہدہ پر امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔اس معاہدے سے پاک امریکا بات چیت کا دروازہ کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاک امریکا بات چیت کا دروازہ کھول دیا ، گلاسگو میں امریکی صدر جوبائیڈن سےمعاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن سے ملک امین اسلم کی ملاقات گلاسگو کانفرنس میں ہوئی، ملاقات میں فوکس موسمیاتی خطرات تبدیلی کےاثرات اورمیتھین پررہا اور موسمیاتی تبدیلی کےشعبےمیں پاک امریکا اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا ذکربھی ہوا۔
موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں 100سے زائدممالک کا میتھیں گروپ معاہدہ ہوا ، پاکستان میتھیں معاہدہ کرنےوالا پہلا ایشیائی ملک بن گیا اور معاہدے پر دستخط کردیئے۔ملاقات میں امریکی صدرنے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے میتھین معاہدہ پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک چوتھائی فضائی آلودگی کاپھیلاو میتھین کی وجہ سے ہے، امریکہ، برطانیہ،ارجنٹائن، کینیڈا،میکسیکو،انڈونیشیا،جاپان گروپ کاحصہ ہیں۔میتھین آب وہواگرم اور تبدیل کرنے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ آئل اینڈگیس،لائیواسٹاک اورمخصوصی زراعت کے باعث میتھین آلودگی پیداہوتی ہے، روایتی ڈرلنگ آپریشن ،گیس کے کنویں,گیس پائپ لائنز بھی بڑی وجوہات ہیں۔


مشہور خبریں۔
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری
فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی
نومبر
حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب
?️ 17 جنوری 2021حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب لاہور
جنوری
’حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا‘ عمران خان کا دوٹوک اعلان
?️ 2 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
اپریل
صیہونی ہاؤسنگ مارکیٹ پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اسرائیل کی معیشت پر غزہ جنگ کے
دسمبر
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان
ستمبر
فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار
?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی
جنوری
یوکرائن کی جنگ سے اسرائیل کو کیا فائدہ ہوا؟
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:بین علاقائی القدس العربی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر اس
مارچ