پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوجی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کی قابل احترام جگہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستانی تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کردیا تھا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا۔

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین میزائل ٹو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے تھے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر بھارتی فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا تھا۔

تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر : کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

?️ 29 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکی حکام سائبر حملوں سے پریشان

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہمارے لیے سائبر حملوں کا

ٹرمپ کے ساتھ سیاسی جوئے کے سایے میں نیتن یاہو کی بڑھتی ہوئی تنہائی

?️ 28 ستمبر 2025ٹرمپ کے ساتھ سیاسی جوئے کے سایے میں نیتن یاہو کی بڑھتی

پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی ’یوآن‘ میں لین دین کا معاہدہ

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا

داعش کس کی وکیل ہے،غیر مرئی سرحدوں کی دستاویزی فلم

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے "غیر مرئی سرحدیں” نامی دستاویزی فلم میں

واٹس ایپ نے صارفین  کی بڑی مشکل حل کر دی

?️ 6 ستمبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ

لبنان ایک بار پھر بنا مرکاوا ٹینکوں کا قبرستان ،2006 کی جنگ کی یاد تازہ؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا کے اہم عربی اخباروں میں لبنان میں حزب اللہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے