?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیر تجارت کے حالیہ دورہ پاکستان میں کیا گیا۔سری لنکن میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیلات طے کی جا رہی ہے۔پاکستان سے حاصل کردہ قرض سے پاکستانی سیمنٹ اور چاول خریدا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے سری لنکن کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے تو وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے سری لنکن کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری،سیاحت، زراعت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بہت سے معاہدات موجود ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان، سارک فورم کے حوالے سے بھی، سری لنکا کو اہم ملک گردانتا ہے،اور سارک فورم کو موثر بنانے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے المناک واقعہ میں مسٹر پرینتا کمارا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے، حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر بندولا گنا وردھنے نے حکومت پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ کیس کی جلد سماعت کی یقین دہانی اور معاوضے کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ سال فروری 2021 میں وزیر اعظم کے ساتھ سری لنکا کے اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خارجہ نے پاکستان سری لنکا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی ای) کے ذریعے، دوطرفہ تجارتی تعاون کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، علاقائی امن، ترقی، شراکت داری اور روابط کے فروغ پر مبنی، اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔فریقین نے دونوں ممالک کی کاروباری کمپنیوں /تجارتی چیمبرز کے مابین دو طرفہ ملاقاتوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی فورمز کی تمام سطحوں پر تعاون کے ذریعے علاقائی امن، ترقی اور روابط کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
یورپ کے پاس اس وقت اپنے دفاع کی بھی طاقت نہیں ہے:جوشکا فشر
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:سابق جرمن وزیر خارجہ جوشکا فشر کا خیال ہے کہ یورپ
مارچ
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
پنجاب سے آٹے کی ترسیل شفاف طریقے سے ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے
اکتوبر
شہدا کا خون عراق کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیتا ہے:الحشد الشعبی کے سربراہ
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ کے سربراہ نے عراق کے خلاف
فروری
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو
?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت
نومبر
ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان
نومبر