?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف فائبر برانڈ بینڈ آپریٹر سائبر نیٹ اور پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک پھیلی ہوئی ایم ایل ون ریلوے لائن کے ساتھ جدید ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھانے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں ایک اہم ترین پیش رفت ہے، جو ملک کو مستقبل کی کنیکٹیویٹی کے تقاضوں کو پورا کرنے اور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
پاکستان ریلوے کا 7 ہزار کلومیٹر کا وسیع نیٹ ورک اعلیٰ صلاحیت کی ڈیجیٹل ہائی ویز کی تعمیر کے لیے ایک مثالی راہداری فراہم کرتا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے، سائبر نیٹ اپنی انٹرسٹی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، جس سے شہروں میں تیز رفتار، کم لیٹنسی براڈ بینڈ تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا جبکہ دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں تک فائبر کی رسائی کو بڑھایا جائے گا۔ اس نیٹ ورک کو وسط ایشیا میں زمینی نیٹ ورکس سے بحیرہ عرب میں سب میرین کیبل نیٹ ورکس تک انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کو لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان کو خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک انٹرنیٹ مرکز کی حیثیت حاصل ہوگی۔
پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے کہا کہ ’سائبر نیٹ کے ساتھ منسلک ہو کر، ہم نقل و حمل کے علاوہ ملک کے انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کو مزید تقویت دے رہے ہیں، یہ معاہدہ قومی ترقی کے لیے ہمارے کردار کو متنوع بنانے کی ہماری کوششوں میں اہم سنگ میل ہے‘۔
سائبر نیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش اے لاکھانی نے کہا، ’ہم پاکستان ریلوے کی ٹیم، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اور اپنے پارٹنرز ون نیٹ ورک کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ہم دو طویل روٹس یعنی ریلوے اور موٹر وے پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سب سے مضبوط اور پائیدار قومی فائبر بیک بون تعمیر کریں گے‘۔
مشہور خبریں۔
یوکرائنی جنگ یورپ میں بھرتی کی بحالی کا سبب بنی
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی فوج کو مضبوط
نومبر
بھارت پاکستان آبی کشیدگی؛ خطے پر دریائے سندھ کے معاہدے کی معطلی کا سایہ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دریائے
مئی
رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان
جون
سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا
?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے
دسمبر
وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے
اپریل
وفاقی وزیر خزانہ کا جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس
جنوری
آئینی بینچ: فوجی عدالتوں کو سویلینز کے مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی
دسمبر
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی
مئی