پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دیں گی

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی ’الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے تحت ریلیاں جمعہ (16 دسمبر) تک ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہفتہ (17 دسمبر) کو لاہور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی جہاں پارٹی سربراہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حتمی پلان کا اعلان کریں گے۔

 عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پارٹی نے 17 دسمبر کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بیک وقت جلسے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں عمران خان کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہفتے کو لاہور میں لبرٹی چوک پر مرکزی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا اور ملک کے دیگر حصوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کی لائیو کوریج کی جائے گی‘۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سمیت پارٹی کی مقامی اور صوبائی قیادت نے عمران خان سے ملاقات کی تاکہ اس منصوبے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیئر وزیر میاں اسلم اقبال نے مختلف جگہوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اور اس کے اتحادی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی اور اس کا اعلان لبرٹی چوک پر جلسے میں کیا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال نے تجویز دی کہ میری ذاتی رائے میں اسمبلیاں 20 دسمبر پاکستان تحریک انصاف سے پہلے تحلیل کر دی جانی چاہیے تاکہ رمضان سے پہلے انتخابات کرائے جا سکیں۔

چند میڈیا گروپس کے مطابق میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پہلے ہی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری عمران خان کے حوالے کر دی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور اتحادیوں کی رائے تاحال تقسیم ہے۔

ایک اہم صوبائی وزیر نے کہا ’پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ کا خیال ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل انتخابی اور سیاسی لحاظ سے کوئی معنٰی نہیں رکھتی‘۔

انہوں نے حقیقت پسندی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ 2 وجوہات کی بنا پر یہ رائے رکھتے ہیں، عمران خان نے راولپنڈی جلسے میں اس کا اعلان کرنے سے پہلے کبھی ان سے مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی انہیں یہ بتانے کی زحمت کی کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے سے پارٹی کو کیا فوائد حاصل ہوئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے انتخابی حلقوں میں ابھی فنڈز آنا شروع ہوئے ہیں اور اس مرحلے پر اسمبلیوں کی تحلیل سے انتخابی تباہی یقینی ہے، فنڈز کی آمد بند ہو جائے گی اور تحریک انصاف اگلے انتخابات میں اپوزیشن جماعت کے طور پر لڑے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی موجودہ صورتحال کا معقول انداز میں جائزہ لے تو یہ فیصلہ سیاسی لحاظ سے شاید ہی کوئی معنٰی رکھتا ہو‘۔

مشہور خبریں۔

لاپیڈ کا صیہونی حکومت پر عوامی عدم اعتماد کا اعتراف

🗓️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:  تل ابیب کی کابینہ کے عبوری وزیر اعظم یایر لاپیڈ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات پر اظہار تشویش، نمٹانے کا فیصلہ

🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے

کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟

🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

🗓️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال

افغانستان کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا: اقوام متحدہ

🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا

مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق

🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے

دو چینی شہریوں کو ایران میں قید کی سزا

🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے