🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس بی سی اے) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ اکثریتی گروپ نے ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری کو یکطرفہ فیصلے لینے سے روک دیا ہے۔
گروپ نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے شوکاز نوٹسز اور ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کی ڈی سیٹنگ کو چیلنج کرنے کے اقدام کو بھی مسترد کیا۔
ایس بی سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے 17 میں سے 10 ممبران نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان بار کونسل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے، جو ایس بی سی اے سمیت تمام بار ایسوسی ایشنز کی ریگولیٹر ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو گروپ کی جانب سے ایک آن لائن میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اس اقدام کے نتیجے میں عابد زبیری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا تھا تاہم اسے سندھ ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز روک دیا۔
عبوری حکم میں سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپنے صدر کو ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو 18 مئی تک کے لیے معطل کر دیا۔
جسٹس ندیم اختر نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابد زبیری کو ہٹانے کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظور کردہ قرارداد کی تعمیل نہ کرنے پر کچھ ایس سی بی اے افسروں کو طلب کرنے کے حکم کو بھی اگلی سماعت تک معطل کر دیا۔
عابد زبیری اور دیگر ایس سی بی اے اراکین کی جانب سے قرارداد اور پی بی سی کے حکم کے خلاف دو مقدمے دائر کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا۔
یہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان چپقلش کی حالیہ پیش رفت ہے جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بار کونسل نے ایس سی بی اے کے دو سیکریٹریوں مقتدیر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکریٹری ملک شکیل الرحمٰن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں ہٹا دیا تھا۔
جوابی اقدام میں بار ایسوسی ایشن نے پی بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے 7 اراکین کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی اور معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے گئی تھی۔
مدعی کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کے اجلاس کے بعد کی قرارداد سیاسی طور پر محرک، قواعد کے خلاف اور غیر قانونی تھی۔
انہوں نے استدلال کیا کہ پی بی سی نے انتظامیہ کے افسر اور دیگر ایس سی بی اے کے نمائندوں کو 9 مئی کو طلب کیا تھا تاکہ وہ 17 ایس سی بی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں سے 10 کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی عدم تعمیل کی وضاحت کریں۔
وکلا نے دلیل دی کہ پی بی سی کی کارروائی غیر عدالتی تھی کیونکہ اسے ایس سی بی اے کے معاملات اور انتظام میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ حکم صوابدیدی، امتیازی اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کو 18 مئی کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
مشہور خبریں۔
بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے نام سامنے آگئے
🗓️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) بہاولنگر واقعےکی تحقیقات جے آئی ٹی کی تشکیل کا
اپریل
کیا 2030میں دنیا ختم ہوجائے گی؟ جانئے اس رپورٹ میں
🗓️ 16 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں
جولائی
کواڈ اجلاس اور چین کو گھیرنے کی امریکی کوشش
🗓️ 12 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور
مارچ
مقبوضہ شمالی فلسطین میں وسیع پیمانے پر آگ، درجنوں گھر خالی
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ
نومبر
اس بھیانک حملے کے بعد صہیونیوں کی حمایت شرم آور ہے
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
🗓️ 12 مئی 2022عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے مراکش میں داعش کے خلاف بین
مئی
اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض
🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات
جون
امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے
ستمبر