?️
ملتان: (سچ خبریں) پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،بھارت سے حالیہ کشیدگی پر ہماری فوجی اور سول قیادت نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ملتان میں پرانا شجاع آباد روڈ پر نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کوئے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کی دھمکی اور حملے کا جواب ہم نے ایک قوم بن کر دیا۔
کشیدگی سے قبل ہم نے بھارت سے پہلگام واقعے پر ایک شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا لیکن بھارت نے ہمارا مطالبہ نہ مانا۔سیلف ڈیفنس میں کئے گئے اقدامات کو پوری قوم نے خراجِ تحسین پیش کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ملک ہیں جن کے تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔سفارتی محاذ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم نے اپنے حالیہ امریکہ کے دورے پر پاکستان کے بیانیے کو احسن انداز میں پیش کر کے قوم کے دل جیتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے دورے میں واضح کیا کہ ہم امن پسند ملک ہیں اور جنگ نہیں چاہتے۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنایا اور اب ہم مل کر اس کی خوشحالی اور ترقی کےلئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 1.7 ملین کی تعداد پاکستانیوں کی ہے ،ہاوس اف لارڈ میں ہمارے 10 ممبرز ہیں ۔وہاں کے لارڈ مئیر کا تعلق بھی پاکستان سے ہے ۔
پاکستان کے لوگ وہاں محنت کرتے ہیں،اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں،ہمیں ان پر بھی فخر ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن اگر اس بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو ہم عوام کے ساتھ ہوں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین کے نہتے لوگوں اور ہمارے شہداء کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
عید قربان پر ان کو دعاؤں میں یاد رکھنا اور خراج تحسین پیش کرنا ہمارا فرض ہے۔بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے سمیجہ آباد میں ایک نجی بیکری کا بھی افتتاح کیا۔جس کے بعد۔ انہوں نے ملکی خوشحالی ،سلامتی اور ترقی کےلئے دعا کرائی ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی ،ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج سمیت رانا عبدالجبار،چوہددی ،آصف نواز ورک،رب نواز ورک،چوہدری محمد حسین،رب نواز ورک ،معززین شہر اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔


مشہور خبریں۔
کیا واقعی صیہونی قابضین کا خاتمہ ہونے والا ہے؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بدھ کے
مئی
پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ
مئی
کیا صیہونی لبنان پر زمینی حملہ کرنے والے ہیں؟ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیلی زمینی تجاوز کے آغاز سے متعلق متضاد
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو
نومبر
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری
عراق میں 24 گھنٹے میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق
اپریل
بائیڈن کے سفر کے بارے میں سعودیوں کی رائے
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے اور جدہ
جولائی