?️
سچ خبریں:پاکستان اور بھارت نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت مسلسل 31ویں مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد اور دہلی نے 27 جنوری 1991 کوتیار کیے جانے اور 31 دسمبر 1988 کو طے پانے والے معاہدے کے تحت اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔
روپورٹ کے مطابق یہ کارروائی نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تنازع کی صورت میں ایک دوسرے کے خلاف عدم جارحیت کے معاہدے کے مطابق کی گئی اور یکم جنوری 1992 سے لگاتار 31 مرتبہ اس پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے،درایں اثنااسلام آباد اور دہلی نے 2008 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت بھارت کی جیلوں میں 355 پاکستانی قید ہیں جن میں سے 282 عام شہری اور 73 ماہی گیر ہیں جبکہ پاکستان میں 628 بھارتی قیدی ہیں جن میں سے 51 عام شہری اور 577 ماہی گیر ہیں۔، رپورٹ کے مطابق 2008 کے معاہدے کے مطابق پاکستان اور بھارت یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
پاکستان عملی طور پر افغانستان کے ساتھ تعلقات کے استوار رکر ہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے دارالحکومت
مارچ
شام اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں شام
جون
انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو
جولائی
عثمان بزدار کا ملازمین کے حوالے سے اہم اعلان
?️ 23 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکاری ملازمین کی اجرت کے
مئی
صیہونی قیدیوں کی تلاش کی کوششیں ناکام؛ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے
اپریل
غزہ "جنگ نہیں، امن نہیں” کی لپیٹ میں ہے۔ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی رکاوٹیں اور چیلنجز
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی سنجیدگی کے فقدان اور عمل کی آزادی کی
دسمبر
دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا
نومبر