?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اسحٰق ڈار نے روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے پر محیط طویل المدتی، کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سرگئی ریابکوف اسٹریٹجک استحکام کے حوالے سے پاکستان-روس مشاورتی گروپ کے 15ویں دور میں روس کے وفد کی قیادت کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان اور روس کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقتصادی، فوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو طرفہ ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
2024 میں دوطرفہ تجارت نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا، جس میں بڑا کردار توانائی کے تعاون میں پیشرفت نے ادا کیا، جس میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت شامل ہے۔
پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کا 9واں اجلاس گزشتہ سال ماسکو میں منعقد ہوا تھا جس کے نتیجے میں تعلیم، صحت، تجارت اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
روس کے اعلیٰ سطح کے دوروں بشمول وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچُک کے 2024 میں اسلام آباد کے دوروں نے بڑھتے ہوئے تعلقات کی رفتار کو تقویت دی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں بھی توسیع ہوئی ہے، جیسا کہ ڈرزبہ VII سمیت مشترکہ مشقوں نے انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز کی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی تجارت نے سیکیورٹی روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین
دسمبر
زیلنسکی کی درخواست کیوں مسترد ہوئی ؟
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی کانگریس سے خطاب کی
ستمبر
امریکہ میں 40 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورتحال
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے حکومتی
نومبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی
ستمبر
اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر
نومبر
دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے
اگست
مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور
دسمبر
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی