پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت

asif-zardari

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح روابط بڑھے ہیں، اعلی سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع

حزب اللہ کا صیہونی اڈے میرون پر میزائل حملہ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی

ایران کے ساتھ سفارت کاری کا موقع اب بھی موجود

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی معاون نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کے

بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

?️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی

تل ابیب کی نصف آبادی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ریاست کے دارالحکومت کی نصف آبادی نے نیتن یاہو کے

وزیر اعظم خط عدالت عظمیٰ کے سربراہ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں:اسد عمر

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے

نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک

دہشت،غربت اور بےگھر؛افغانستان پر 20 سال کے قبضے کی وراثت

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:گزشتہ برس امریکہ نے افغانستان پر 2 دہائیوں پر محیط قبضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے