🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار سے تاجک سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹیکسٹائل، لیدر، فوڈ پروسیسنگ، ادویات اور سرجیکل شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار سے تاجک سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے ستمبر میں دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین انڈسٹریل تعاون کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ٹیکسٹائل، لیدر، فوڈ پروسیسنگ، ادویات اور سرجیکل شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، نئی ایس ایم ای پالیسی کاروباری نمو کو فروغ دے گی۔۔
انہوں نے کہا کہ تاجک و پاکستانی کاروباری کونسل کو قیام میں لایا جائے گا۔تاجک سفیر کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل تعاون معاہدہ دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، پاکستانی بزنس کمیونٹی اور کمپنیوں کو تاجکستان دورے کی دعوت دی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اندرونی سلامتی کے سخت گیر وزیر اٹمر
جنوری
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
ابو عبیدہ کے کرشمے
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو
دسمبر
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
🗓️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد
اگست
فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ
🗓️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کافی مشکلات کا
دسمبر
سیاست سے فوج کا کردار مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، عمران خان
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
نومبر
شام میں ایک افواہ سے جولانی حکومت وحشت اور بوکھلاہٹ کا شکار
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت، ایک افواہ کے پھیلنے
جنوری
آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا
🗓️ 16 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل
مارچ