?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، دونوں وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر بات چیت طے شدہ مدت سے زیادہ وقت لے گئی تاہم بات چیت اب اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
معاملے پر قریبی نظر رکھنے والے اعلیٰ سرکاری افسر نے "دنیا نیوز” کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں تجارتی ٹیرف سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے، دونوں ممالک ایک وسیع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں کچھ بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، اسی لیے مزید وقت درکار ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جو عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیا جا چکا ہے، اب پاکستانی وفد اس ٹیرف پر مذاکرات مکمل کر چکا ہے اور مستقل ریلیف کے امکانات روشن ہیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان نے امریکا سے خام تیل خریدنے کا فیصلہ کر لیا، امریکا سے خام تیل کی خریداری کے امکانات روشن ہیں اور جیسے ہی تجارتی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرے گا پاکستان اس عمل کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ WTI (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) آئل مارکیٹ جو امریکا کی نمایاں خام تیل مارکیٹ ہے، برنٹ مارکیٹ سے 3 سے 4 ڈالر فی بیرل سستی ہے جو پاکستان کے لیے معاشی طور پر موزوں آپشن ہے۔
وزیر پٹرولیم نے یہ بھی بتایا کہ وزارت تجارت اس وقت امریکا سے تجارتی مذاکرات کی قیادت کر رہی ہے اور وزارت پٹرولیم بھی ان مشاورتوں میں شامل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال نے کی، جنہوں نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں، یہ مذاکرات گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھے۔
چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ نے اس پیشرفت کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔
حکام کے مطابق مذاکرات کا بنیادی محور باہمی محصولات (Reciprocal Tariffs) رہے اور یہ عالمی اقتصادی حالات کے تناظر میں پاکستان امریکا اقتصادی تعلقات کی نئی بنیاد رکھنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کو امریکا کے ساتھ تجارت میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا تجارتی منافع حاصل ہوا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط کا مظہر ہے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث
?️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں
جنوری
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے حق میں 13
مئی
حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ
جنوری
پنجاب حکومت نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ان کے
جولائی
صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،
اکتوبر
ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں
جنوری
صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن
فروری